کشیدگی کی برف پگھلنے لگی،چینی وزیر خارجہ کی امریکی قومی سلامتی مشیر سےاہم ملاقات

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کی دورہ تھائی لینڈ میں امریکی قومی سلامتی مشیر جیک سلیوان سے ملاقات ہوئی۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق وانگ ای کی جیک سلیوان سے ٹھوس، جامع، مفید بات چیت ہوئی۔ وانگ ای نے زور دیا کہ تائیوان کی آزادی کا معاملہ امریکا چین تعلقات کےلیے بڑا خطرہ ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق جیک سلیوان کی چینی وزیر خارجہ سے عالمی و علاقائی مسائل پر بات چیت ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے یوکرین، مشرق وسطیٰ، شمالی کوریا، بحیرہ جنوبی چین اور میانمار کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں امریکا چین کے درمیان اعلیٰ سطح کی سفارت کاری بڑھانے پر اتفاق ہوا اور امریکی صدر جو بائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *